بختاور کےبعد آصفہ بھٹو زرداری کےحوالےسےبھی بڑی خوشخبری

کراچی(قدرت روزنامہ02فروري2017)سابق وزیراعظم محترمہ شہید بینظیر بھٹو زرداری اورسابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری اپنی 24ویں سالگرہ( آج) منائیں گی. آصفہ بھٹو زرداری 2فروری 1993کو پیدا ہوئیں اس موقع پر پیپلزپارٹی کے کارکنان اور جیالے ان کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے.

24ویں سالگرہ پر دوستوں، پارٹی کارکنوں اور عوام کی جانب سے مبارکبادوں کے پیغامات کا تانتا بندھ گیا.موبائل فون، فیس بک، ٹوئٹر اور تہنیتی کارڈز کے ذریعے کارکنوں، آصفہ بھٹو کے دوستوں اور عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے ان کی سالگرہ کے موقع پر پیغامات ارسال کئے.

صبح سے شام تک موصول ہونے والے ان گنت پیغامات اور انعامات کی وجہ سے بلاول ہاؤس میں تحائف اور پھولوں کے ڈھیر لگ گئے. آصفہ بھٹو زرداری نے اپنی سالگرہ کی خوشیوں میں شریک ہونے والے پارٹی کارکنوں، دوستوں اور اہلخانہ کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ہے اور اپنی شہید والدہ کے مشن کو جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے.یارہے26جنوری کوشہید محترمہ بینظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی بھی27 ویں سالگرہ منائی گئی تھی

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top