قائد اعظم کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کروں گا: گورنر سندھ محمد زبیر

کراچی (قدرت روزنامہ02فروري2017)گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ میں وزیراعظم نوا زشریف کے اظہار اعتماد پر ان کا شکرگزارہوں اور ہمیشہ قائد اعظم محمدعلی جناح کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کروں گا.

 تفصیلات کے مطابق محمدزبیر کا گورنرسندھ کے عہدے پر فائز ہونے کے بعد پہلی بارمزار قائدپر حاضری دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم نے مجھے گورنر سندھ چن کر جو اعتماد کا اظہار کیا ہے میں ان کے اُس اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا.
قائد اعظم کے نقش پر چلوں گا اور سندھ کی ترقی کیلئے ہر ممکن کوشش کرتا رہوں گا.انہوں نے اس عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مجھے جس عہدے پر فائز کیا گیا ہے ملک و قوم کی خدمت کرکے اس عہدے کا حق ادا کروں گا اور میری کوشش ہوگی کہ میں عوام کے امیدوںپر پورا اترنے کی کوشش کروں جبکہ گورنر سندھ منتخب ہونا میرے اور میرے خاندان کیلئے یادگار دن ہے.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top