کراچی: مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے گورنر سندھ کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

کراچی(قدرت روزنامہ02فروري2017)مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے 32ویں گورنر سندھ کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اُٹھالیا ہے . تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس سجاد علی شاہ نے محمد زبیر سے گورنر سندھ کے عہدے کا حلف لیا.

حلف برداری کی تقریب گورنر ہاﺅس سندھ میں منعقد کی گئی . تقریب میں محمد زبیر کے اہل خانہ وزیرا علی سندھ شاہ ،اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی، وزیر مملکت مریم اورنگزیب ،طارق فضل چوہدری ،ن لیگی رہنما طلال چوہدری اور دانیال عزیز ،کورکمانڈر کراچی ،آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ، ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار، ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن اور پی ایس پی کے چار رکنی وفد نے شرکت کی...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top