گرج برس والے بادل آرہےہیں،برفباری بھی ہوگی

کراچی(قدرت روزنامہ02فروري2017)محکمہ موسمیات نے ویک اینڈ کے دوران مختلف علاقوں میں بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے.ہفتہ اوراتوار کو مری اور گلیات میں برفباری کا امکان بھی ہے .

 محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے اکثر علاقوں میں بادل بارش برسانے کیلئے آ رہے ہیں . جمعہ اور ہفتہ کے روز بلوچستان میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے . اس دوران کوئٹہ، ژوب اور قلات ڈویژن کے پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے . کل سے اتوار تک خیبرپختونخوا کے اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے .

ہفتہ اور اتوار کے روز اسلام آباد اور بالائی پنجاب کے بیشتر علاقوں میں بارش ہوگی. اس دوران مری اور گلیات میں برفباری کا امکان بھی ہے . ہفتہ کے روز صوبہ سندھ اور جنوبی پنجاب میں بھی چند ایک مقامات پر بارش ہو سکتی ہے . وقفے وقفے سے بارش کے باعث بالائی خیبرپختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں ہفتہ اور اتوار کے روز لینڈ سلائیڈنگ اور طغیانی کا خدشہ ہے. سماء

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top