لیاری: رینجرز کا سرچ آپریشن، بابا لاڈلا ساتھیوں سمیت مارا گیا

کراچی(قدرت روزنامہ02فروري2017)کراچی کے علاقے لیاری پھول پتی لین میں رینجرزنے سرچ آپریشن کیا ہے، اس دوران فائرنگ کےتبادلے میں گینگ وار کمانڈر بابا لاڈلا سمیت3 ملزمان ہلاک ہوگئے. ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سےایک رینجرز اہلکار زخمی ہوا ہے جبکہ 3 ملزمان تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے، ملزمان کے قبضے سے آٹومیٹیک اسلحہ اوردستی بم برآمد ہوا ہے.

ترجمان رینجرز کے مطابق علاقے میں ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پرسرچ آپریشنجاری ہے. کارروائی لیاری گینگ وار کے کمانڈر کی موجودگی پر کی گئی. کارروائی کے دوران عمارتوں کی چھتوں سے رینجرز پر فائرنگ کی گئی. ذرائع کے مطابق لیاری میں رینجرز آپریشں بابالاڈﷲہ کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی. کارروائی کے دوران نور محمد عرف بابالاڈلہ مارا گیا جبکہ بابالاڈلہ کے 2 قریبی ساتھی بھی مقابلے مرے گئے. ذرائع کا کہنا ہے کہ بابالاڈلہ لیاری آپریشن کے آغاز سے غائب ہوگیا تھا. بابالاڈلہ لیاری گینگ وار کا مطلوب ترین کردار تھا اور خوف کی علامت سمجھا جاتا تھا.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top