کراچی کے علاقے سرجانی ٹاﺅن میں نوجوان لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعدقتل کر دیا گیا

کراچی (قدرت روزنامہ01فروري2017)کراچی کے علاقے سرجانی ٹاﺅن میں نوجوان لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعدقتل کر دیا گیا . تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہناہے کہ نامعلوم افراد 17سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اسے قتل کر کے سیکٹر 4ڈی میں زیر تعمیر گھر میں لاش کو پھینک کر فرار ہو گئے .

مقتولہ کے اہل خانہ کا کہناہے کہ ان کی بیٹی منگل کو بیوٹیشن کورس کی کلاس لینے کیلئے گھر سے گئی تھی لیکن واپس نہیں آئی . ڈی ایس پی سرجانی ٹاﺅن سہراب میو کا کہناہے کہ لڑکی کی شناخت جائے وقوعہ سے سے ملنے والے موبائل سے کی گئی ہے جبکہ لڑکی کو اس کے دوپٹے سے گلا دبا کر قتل کیا گیاہے .

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top