کراچی پولیس کا رات گئے جرائم پیشہ کے خلاف کریک ڈاؤن ، چار زخمیوں سمیت آٹھ ملزم پکڑے گئے

کراچی(قدرت روزنامہ01فروري2017)کراچی پولیس کا رات گئے جرائم پیشہ کے خلاف کریک ڈاؤن ، چار زخمیوں سمیت آٹھ ملزم پکڑے گئے. ادھر خواجہ اجمیر نگری میں ڈاکو حسینہ کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا.

کراچی پولیس ان ایکشن ، جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپور کارروائیاں ، کریم آباد میں ہونیوالے مقابلے کے بعد تین ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا. دکانوں کے تالے توڑنے والا ملزم بھی تبت سینٹر سے پکڑا گیا. ملزم کے دو ساتھی بھاگ گئے.

خواجہ اجمیر نگری میں ڈاکو حسینہ کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا. پولیس کے مطابق ملزمہ عذرا عرف عاشی ساتھی ساجد کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث تھی. نیو کراچی میں کارروائی کے دوران دو ملزموں کو اسلحے سمیت دھر لیا گیا.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top