کراچی:کلفٹن میں 2 منزلہ عمارت گرنے سے 2افراد جاں بحق

کراچی(قدرت روزنامہ01فروري2017)کراچی کےعلاقے کلفٹن میں 2منزلہ عمارت گرگئی، ملبے تلے دب کر خاتون سمیت 2افراد جاں بحق اور 5زخمی ہوگئے.

ذرائع کے مطابق ،رات گئے کراچی میں کلفٹن کے علاقے نیلم کالونی میں  واقع 2منزلہ عمارت گرگئی،واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیوں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور ملبے تلے دبی لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا.

ریسکیو ذرائع کے مطابق، جاں بحق افراد کی شناخت عظیم اور زینت کے نام سے ہوگئی ہے جبکہ زخمیوں میں سلیم مسیح، شبانہ مسیح، اینتھونی، دانیال اور عامرشامل ہیں.

دوسری جانب واقع کی اطلاع ملنے پر تحریک انصاف کے ممبر سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے جائے حادثہ پر پہنچ کرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ  ‘وہ شہر میں غیرقانونی اور غیر معیاری تعمیرات کا معاملہ سندھ اسمبلی میں اٹھائیں گے’.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top