معروف گلوکار بلال سعید نے اپنے بڑے بھائی اور ساتھیوں کے ساتھ مل کر اپنی ماں کو بھی نہ بخشا

bilal_saeed

لاہور(قدرت روزنامہ29دسمبر2016) پاکستان کے معروف گلوکار بلال سعید نے اپنے بڑے بھائی اور ساتھیوں کے ساتھ مل کر اپنی ماں کو بھی نہ بخشا.

تفصیلات کے مطابق جسٹس عبدالسمیع خان نے گلوکار بلال سعید انکے بھائی رضا سعید اور فاروق امین کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، ملزموں کی طرف سے سکندر ذوالقرنین ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ تھانہ رائیونڈ سٹی پولیس نے خاتون رخسانہ بی بی کی درخواست پر مدعیہ کی بیٹی نوشین، گلوکار بلال سعید، رضا سعید اور فاروق سمیت دیگر کیخلاف چھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کے زیور، قیمتی سامان، ملکی و غیرملکی کرنسی کے فراڈ کا مقدمہ درج کیا ہے جو بالکل جھوٹا اور بے بنیاد ہے، ملزموں کا اس وقوعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے، فریقین آپس میں رشتہ دار ہیں اور انکے آپس میں خاندانی تنازعات چلے آ رہے ہیں لہذا ملزموں کی عبوری ضمانت منظور کی جائے، ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے ملزموں کی پانچ جنوری تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس اور پراسکیوشن سے ریکارڈ طلب کر لیا ہے.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top