سونو نگھم کے پڑوس میں رہنے والے بالی وڈ اداکارہ شردھا داس نے ان کے موقف کی مخالفت کر دی

ممبئی (قدرت روزنامہ21اپریل2017) بالی وڈ اداکارہ شردھا داس نے بالی وڈ گلوکار گلوکار سونو نگھم کے اذان سے متعلق بیانات پر کہا کہ میں سونو نگھم کے گھر کے بالکل ساتھ رہتی ہوں. میں نے آج تک کبھی اذان کی آواز نہیں سنی.

اگر اذان دی بھی جاتی ہو گی تو وہ بہت مشکل سے سنائی دیتی ہو گی. شردھا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر کہا کہ میں نے سنا ہے کہ سونو نگھم نے اپنا سر بھی مُنڈوا لیا ہے . اور ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ ہمارے گھروں کے سامنے اتنا رش ہے. فیس بُک پر یہ پوسٹ کرنے کے بعد شردھا نے تنازع سے بچنے کے لیے اپنی اس پوسٹ کو ڈیلیٹ کر دیا. شردھا نے ''دل تو بچہ ہے جی'' اور ''گریٹ گرینڈ مستی'' میں اداکاری کے جوہر دکھائے...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top