ٹی وی ڈرامہ انڈسٹری میں آنے سے پہلے مجھے صرف ایک ہزار روپے کے بدلے تھیٹر ڈرامے میں کام کرنا پڑا

لاہور(قدرت روزنامہ17-فروری-2017) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری سے شہرت پانے والی معروف اداکارہ صبا قمر نے اپنی زندگی کے پوشیدہ ایک اہم راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ ٹی وی ڈرامہ انڈسٹری میں آنے سے پہلے مجھے صرف ایک ہزار روپے کے بدلے تھیٹر ڈرامے میں کام کرنا پڑا جبکہ اس وقت میری صحت بھی خراب تھی مگر مجھے ڈرامے کے بدلے ایک ہزار کی بجائے 500 روپے دیئے گئے. تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف ورسٹائل اداکارہ صباءقمر جو کہ اپنی صاف گوئی کی وجہ سے شہرت رکھتی ہیں نے گذشتہ سال عید پر اپنے ایک انٹرویو پر اپنی زندگی ایک اہم راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ”ایک زمانہ تھا جب ٹی وی ڈراموں میں آنے سے پہلے مجھے ایک تھیٹر ڈرامے میں کام کرنے کی پیشکش کی گئی اور میں نے اپنی صحت کی پرواہ نہ کرتے ہوئے جو کہ اس وقت کچھ ٹھیک نہیں تھی پرفارمنس دی جس کے بدلے مجھے ایک ہزار روپے ملنے تھے مگر ڈرامے کی خاتون ہدایت کار کو میری پرفارمنس پسند نہ آئی اور اس نے مجھے ایک ہزار روپے کی بجائے 500 روپے تھماتے ہوئے نفرت انگیز انداز میں ڈرامے سے باہر نکال دیا“.

صباءقمر نے کہا کہ اب آپ سب کے سامنے ہے کہ اور یہ بات میرا اللہ ہی جانتا ہے کہ میرا مستقبل کیا ہوگا مگر میں نہیں چاہتی کہ مجھے ان جیسے لوگوں کا کبھی بھی سامنا کرنا پڑے جنہوں نے میرے ساتھ ویسا سلوک کیا. (ج،ا)..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top