پاکستان کے معروف سنگر عاطف اسلم نے کہا ہے کہ شادی اپنی مرضی سے کی ہے ، کسی کے دباؤ میں آکر نہیں کی

35

لاہور(قدرت روزنامہ17فروری2017) پاکستان کے معروف سنگر عاطف اسلم نے کہا ہے کہ شادی اپنی مرضی سے کی ہے ، کسی کے دباؤ میں آکر نہیں کی، شادی کی پہلی ہی رات میری چاہنے والی لڑکی نے مجھے کال کی جو میری بیوی نے اٹھا لی تھی.

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عاطف اسلم نے کہا کہ شادی کے رات مجھے میری ایک فین لڑکی نے کال کی جو میری بیوی نے اٹھائی تھی، اس نا معلوم لڑکی نے کال اٹھاتے ہی میری بیوی سے کہا کہ آپ کون؟ یہ عاطف اسلم کا نمبر نہیں ہے کیا؟ میری بیوی نے اس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ عاطف اسلم کا ہی نمبر ہے اور میں انکی مینجر بات کر رہی ہوں، بتائے کیا بات کرنی ہے؟ اس لڑکی نے گھبرائے ہوئے انداز میں کہا کہ میں نے سنا ہے کہ عاطف اسلم کی شادی ہوچکی ہے، کیا یہ سچ ہے؟ عاطف اسلم نے بتایا کہ میری بیوی نے اس لڑکی کے ساتھ بڑے تحمل کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ آپکو کس نے کہا ہے عاطف کی شادی ہوچکی ہے؟ انہوں نے اور کیا کہا ویڈیو دیکھیں

.
.


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top