بھارت میں زیر علاج دنیا کی سب سے موٹی خاتون نے سلمان خان سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کر دیا

ممبئی (قدرت روزنامہ16فروری2017) بالی وڈ کے دبنگ خان سلمان خان اپنے مداحوں کا خاص خیال رکھتے ہیں اور اکثر ہی انہیں اپنے مداحوں کے ساتھ گھلتے ملتے دیکھا گیا ہے . حال ہی میں بھارت میں مصر سے آئی دنیا کی سب سے موٹی اور وزنی خاتون ایمان احمد ابولاتی نے بھی دبنگ خان سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا جس پر سلمان خان اپنی اس مداح کو انکار نہیں کر سکے.

ایمان مصر کی رہائشی ہے جو علاج کی غرض سے بھارت آئی .ایمان کا کئی دنوں سے بالی ووڈ کے گانے سن رہی تھی. ڈاکٹرز نے ایمان سے جب ان کے پسندیدہ فلمسٹار سے متعلق سوا کیا تو انہوں نے سلمان خان کا نام لیا اور ان سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی . اسپتال ذرائع کے مطابق سلمان خان کے فیملی ڈاکٹر سے اس ضمن میں بات چیت کی گئی ہے جس پر سلمان خان نے ایمان سے ملاقات پر آمادگی ظاہر کی ...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top