وہ تمام لوگ جن سے تعلق ختم ہوگیا، وہ دوبارہ تعلق بناناچاہتے ہیں ‘کنگنارناوت

ممبئی (قدرت روزنامہ15فروری2017) بالی ووڈ ادکارہ کنگنارناوت اور ہریتک روشن کیساتھ معاشقہ کچھ عرصہ قبل تک خبروں کی شہہ سرخیوں میں رہاہے لیکن اب کی بار اداکارہ نے کھل کر اپنے ماضی پر روشنی ڈالی اور معاشقوں یا مردوں سے تعلقات کے بارے میں اپنے ریکارڈ بھی گنوادیئے .

 پروگرام ’کافی ود کرن ‘میں گفتگوکرتے ہوئے کنگنا اپنے تعلقات کے بارے میں کھل کر بولیں گوکہ پہلے ہی ان کے مبینہ معاشقوں کے بارے میں بہت کچھ لکھااور بولاجاچکاہے لیکن اب کی بار اُنہوں نے میڈیا میں رہنے والے حالیہ معاشقے کی وجہ سے کھل کر معاملات پر بات کی اور کہاکہ ’جب میں کسی سے تعلق رکھتی ہوں تو پھر میں واقعی اسی میں رہتی ہوں، لیکن جب یہ ختم ہوجائے تو میں کبھی واپس مڑکر نہیں دیکھا، اور اس بات کا ریکارڈ گواہ ہے کہ تعلق ختم ہونے کے بعد کبھی واپس گئی ہوں اور نہ ہی کبھی دوبارہ ان سے ملی ہوں، وہ تمام لوگ جن سے تعلق ختم ہوگیا، وہ دوبارہ تعلق بناناچاہتے ہیں اور یہ بھی ایک ریکارڈ ہے جو میرے پاس ہے ‘.
 سچی محبت ملنے اور پھر شادی کرلینے سے متعلق سوال کے جواب میں کنگناکاکہناتھاکہ ’میں ایسے ہی ایک تعلق میں ہوں اور یہ میرے ساتھ پہلے ہی ہوچکاہے‘.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top