بالی ووڈ سٹار عامر خان کی فلم ” تارے زمین پر “ سے شہرت حاصل کرنے والے ننھے سٹار درشیل سفاری کے نئے چہرے نے دنیا کو حیران کر دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ15فروری2017)بالی ووڈ سٹار عامر خان کی فلم ” تارے زمین پر “ سے شہرت حاصل کرنے والے ننھے سٹار درشیل سفاری کے نئے چہرے نے دنیا کو حیران کر دیا. ” تارے زمین پر “ کے ننھے سٹار وقت کے ساتھ اتنا تبدیل ہو گئے کہ ان کے مداح انہیں پہچان نہ سکیں گے.

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار درشیل سفاری نے 5 سال کے بعد دوبارہ

بالی ووڈ میں قدم رکھ دیا ہے اور وہ ان دنوں بالی ووڈ فلم ”کیوکی“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کا پہلا پوسٹر انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کر دیا ہے. فلم کے کہنانی کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ فلم ایک نوجوان کی محبت پر مبنی ایک سچا واقع ہے.رپورٹ کے مطابق ادکار درشیل سفاری نے بالی ووڈ فلم ” تارے زمین پر “ سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغا کیا جس کے وہ ”بم بم بولے“ اور کئی دیگر فلموں میں بھی نظر آئے ، انہوں نے بھارتی ڈانس رئلیٹی شو ” جھلک دکھلا جا“ کے سیزن 5 میں شرکت کی اور اب 5 سال بھی وہ دوبارہ خوبر نوجوان بن کر فلم اندسٹری میں واپس آ چکے ہیں.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top