لاہور ہائیکورٹ نے بھارتی فلموں کو ٹی وی پر نشر کرنے کی اجازت دیدی

29

لاہور(قدرت روزنامہ14فروری2017)لاہور ہائیکورٹ نے بھارتی فلموں کو ٹی وی پر نشر کرنے کی اجازت دیدی اور اس ضمن میں دی گئی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا . بھارتی فلموں کی بندش کیخلاف لیوکمیونیکیشن اور دیگر کی طرف سے دائر درخواست پر لاہورہائیکورٹ کے چیف جسٹس سید منصورعلی شاہ نے لائسنس یافتہ پرائیویٹ ٹی وی چینلز کو پیمرا کیساتھ معاہدے کے قواعدوضوابط کے مطابق بھارتی فلمیں دکھانے کی اجازت دیدی .

یہ اجازت پیمرا کی طرف سے عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ کی روشنی میں دی گئی جس میں بتایاگیاتھا کہ قواعدوضوابط کے مطابق بھارتی فلمیں نشر کرنے کی اجازت ہے . درخواست گزارکے وکیل نے یہ بھی استدعا کی کہ بھارتی ڈراموں کی بھی نشریات کی اجازت دی جائے کیونکہ وہ بھی لائنس ایگریمنٹ کے تحت انٹرٹینمنٹ میں ہی آتے ہیںتاہم اس ضمن میں جواب دینے کے لیے پیمرا کے وکیل نے مہلت مانگ لی تاہم واضح کیا کہ چینلزکو بھارتی فلمیں نشر کرنے کی اجازت ہے جبکہ مزید سماعت دو مارچ کو ہوگی . یادرہے کہ درخواست گزار کمپنی کو 2010ءمیں پیمرا نے آئندہ پندرہ سال کے لیے فلمیزیاکے نام سے کیبل چینل آپریٹ کرنے کی اجازت دی تھی .

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top