پاکستان کی مشہور اداکارہ صبا قمر کا کہنا ہے کہ میں نے اپنے لئے بالی ووڈ کے دروازے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے بند کر لئے ہیں

ممبئی (قدرت روزنامہ14فروری2017)پاکستان کی مشہور اداکارہ صبا قمر کا کہنا ہے کہ میں نے اپنے لئے بالی ووڈ کے دروازے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے بند کر لئے ہیں کیونکہ بھارتی فلم انڈسٹری میں ’’دبنگ خان ‘‘ کی ’’دادا گیری‘‘ بالی ووڈ میں خوب چلتی ہے اور ان کو مذاق میں بھی اپنی ’’توہین‘‘ پسند نہیں ہے.

تفصیلات کے مطابق بھارتی نجی چینل ’’انڈیا ٹی وی ‘‘میں اداکارہ نور کی میزبانی میں چلنے والے پاکستانی نجی چینل کے مشہور مارننگ شو کا ایک کلپ دکھایا گیا جس میں صبا قمر بطور مہمان شامل ہوئیں ،میزبان کی جانب سے صباء قمر سے سوال کیا گیا کہ اگر سلمان خان کے ساتھ ’’دبنگ 3‘‘ کی آفر کی گئی تو وہ کس بنیاد اور کس طرح اس آفر کو ری جیکٹ کریں گی؟ جس پر صبا قمر کا کہنا تھا کہ سلمان بہت چھچھورے ہیں اور انہیں رقص کرنا بھی نہیں آتا، وہ صرف کچھ ہی سٹیپ کرتے ہیں.

صبا قمر کے اس جواب پر سیخ پا ہوتے ’’انڈیا ٹی وی ‘‘ کا کہنا تھا کہ دبنگ سلمان خان بالی وڈ کے سب سے مشہور اداکار ہیں، ان کے ساتھ سکرین شیئرنگ کا خواب ہر کسی کا ہوتا ہے، سلمان جس کے ساتھ کام کر لیں یا جس کی تعریف بھی کردیں وہ راتوں رات مشہور ہو جاتا ہے، کم عمر کی انوشکا شرما ہو یا بڑی عمر کی ریکھا، سلمان خان کے ساتھ فلم اور ٹی وی میں کام کرنا ہر فلمی ہیروین کی خواہش سمجھی جاتی ہے ، جبکہ سلمان کی فین فالونگ صرف انڈیا میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں ہے، ایسے میں جہاں ہر کوئی ان کے ساتھ کام کرنے کے لئے ترس رہا ہے وہیں دوسری طرف ایک پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے سلمان خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا ہے،لیکن وہ یہ بھول گئی ہیں کہ دبنگ کی داداگیری بالی ووڈ میں خوب چلتی ہے،انہیں تو ایسا مذاق بھی نہیں پسند، ایسے میں صبا قمرنے یہ کہہ کر ایک طرح سے اپنے بالی ووڈ خواب کو ختم ہی کر دیا ہے.اس سے قبل بھارتی ٹی وی نے اپنے پروگرام میں اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی اداکار ہندوستان میں کافی پسند کیے جاتے ہیں، جب سے ’’زندگی چینل ‘‘پر پاکستانی ٹی وی سیریل دکھائے جانے لگے ہیں تبھی سے یہاں بھی کچھ پاکستانی ٹی وی سٹارز کی فین فالونگ بہت بڑھ گئی ہے جبکہ صبا قمر کی ٹی وی سیریل ’’شکست‘‘کو ہندوستان میں خوب پسند کیا گیا تھا.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top