جلد نشر کیے جانے والے ڈرامے ‘خان’ میں شائستہ لودھی سیاستدان کے روپ میں نظر آئیں گی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ13فروری2017) مارننگ شو میزبان اور اداکارہ شائستہ لودھی کا پہلا ڈرامہ اس وقت ٹی وی چینل پر نشر کیا جارہا ہے، جسے کافی پسند کیا جارہا ہے اور اب وہ ایک اور ڈرامے میں کام کر رہی ہیں، جس کی کہانی کافی سنجیدہ ہے.

جلد نشر کیے جانے والے ڈرامے ‘خان’ میں شائستہ لودھی سیاستدان کے روپ میں نظر آئیں گی.

شائستہ لودھی کا کہنا تھا ‘خان جاگیردارانہ نظام پر مبنی ڈرامہ ہے، ہر عام شخص خود کو اس سے جوڑ سکتا ہے کیوں کہ اس ڈرامے میں پاکستان کے سیاسی نظام کو پیش کیا جائے گا’.انہوں نے واضح کیا کہ یہ ڈرامہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سے متاثر ہوکر نہیں بنایا گیا.

شائستہ نے مزید بتایا، ‘اس ڈرامے میں سیاست میں بدلہ لینے کے طریقہ کار کو پیش کیا جائے گا کہ کس طرح اقتدار بیچا جاتا ہے، ٹکٹ ملتے ہیں اور پارٹیوں کے آپسی تعلق اور ہمدردیوں کو لے کر کیسے کھیل کھیلے جاتے ہیں، جس کی ایک مثال بےنظیر بھٹو کا قتل کیس ہے، اسی طرح کے واقعات کو ڈرامے میں پیش کیا جائے گا’.

ڈرامے میں عتیقہ اوڈھو، صبا پرویز اور نعمان مسعود بھی اہم کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top