بالی ووڈ کو بہت سی کامیاب فلمیں دینے والے اداکار فردین خان کو موٹاپے نے فلمی دنیا سے دور کر دیا ہے

27

ممبئی(قدرت روزنامہ13فروری2017) بالی ووڈ کو بہت سی کامیاب فلمیں دینے والے اداکار فردین خان کو  موٹاپے نے  فلمی دنیا سے دور کر دیا ہے. بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اسٹار فردین خان ان دنوں اس قدر موٹاپے کا شکار ہو گئے ہیں کہ ہدایتکاروں نے بھی ان سے منہ موڑ لیا ہے.

نو انٹری، پیار تو نے کیا کیا، جنگل اور بہت سی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے فردین خان آخری بار فلم دولہا مل گیا میں نظر آئے تھے لیکن ان کے چاہنے والوں کے لئے بری خبر یہ ہے کہ موٹاپے نے فردین خان کو بالی ووڈ سے دور کردیا ہے.  فردین خان اس سے پہلے بھی موٹاپے کا شکار ہوئے تھے اور 2014 میں سپر اسٹار نے اپنا وزن 12 کلو کم بھی کیا تھا.

00
001
002
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top