اداکارہ جوہی چاؤلہ کا شمار بھارتی فلم انڈسٹری کی باصلاحیت اور خوبرو اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی اداکاری کے ذریعے کئی برس تک لوگوں کے دلوں پر راج کیا

25

ممبئی(قدرت روزنامہ13فروری2017)اداکارہ جوہی چاؤلہ  کا شمار  بھارتی فلم انڈسٹری کی باصلاحیت اور خوبرو اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی اداکاری کے ذریعے کئی برس تک لوگوں کے دلوں پر راج کیا،لوگ آج بھی انہیں اسکرین پر دیکھنے کے خواہشمند ہیں.جوہی چاؤلہ اداکاری کے ساتھ پروڈکشن کے میدان میں بھی کافی سر گرم ہیں،’وہ شاہ رخ خان کے پروڈکشن ہاؤس ‘ریڈچلی’میں ان کی پارٹنر ہیں  لیکن اب انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس کام کو چھوڑ دیں گی.
بولی وڈ ببل کے مطابق جوہی چاؤلہ کا کہنا ہے کہ’ پروڈکشن مَردوں کی فیلڈ ہے  اور انہیں ہی یہ کام کرنا چاہئے.انہوں نے مزید کہا کہ پروڈکشن ایک ایسا شعبہ ہے جو آپ کا بہت ساوقت مانگتا ہے ،جب آپ کوئی کام کرتے ہیں تو قدرتی طور پر آپ کی ترجیحات تبدیل ہوجاتی ہیں،بچوں اور گھریلو ذمہ داریوں کے ساتھ پروڈکشن کو وقت دینا ممکن نہیں،لہٰذا میں جان چکی ہوں کہ یہ میرے لیے بہت مشکل کام ہے.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top