پاکستانی ڈراموں کے چاکلیٹی ہیرو اور مارننگ شو کے میزبان فیصل قریشی نے پہلی شادی18 سال کی عمر میں کی لیکن 3 سال بعد ہی علیحدگی ہوگئی

5

لاہور(قدرت روزنامہ13فروری2017)پاکستانی ڈراموں کے چاکلیٹی ہیرو اور مارننگ شو کے میزبان فیصل قریشی نے پہلی شادی18 سال کی عمر میں کی لیکن 3 سال بعد ہی علیحدگی ہوگئی.پہلی بیوی سے ایک بیٹی ہنیش ہیں جو اب بھی فیصل قریشی کے ساتھ رہتی ہے.دوسری شادی24سال کی عمر میں ہوئی لیکن یہ بھی زیادہ دیر نہ چل سکی اور طلاق پر دوسری شادی کا بھی اختتام ہوا.
دوسری بیوی سے ایک بیٹا ہے جو ماں کے ساتھ رہتا ہے.تاہم تیسری شادی ثنا کے ساتھ 2010 میں ہوئی جو ابھی تک قائم ہے. تیسری بیوی سے فیصل قریشی کی ایک بیٹی آیات ہے. 43 سالہ پاکستانی اداکار شامون نے پاکستانی اداکارہ جویریہ عباسی کیساتھ پہلی شادی 2010 میں کی جو زیادہ دیر نہ چل سکی.دوسری شادی بھی انہوں نے پاکستانی اداکارہ و ماڈل عمائمہ ملک کے ساتھ کی جو 2012 تک چل سکی. تیسری شادی 2013 میں ایک کنیڈین نڑاد پاکستانی لڑکی جویریہ سے کی جو ابھی بھی چل رہی ہے. پاکستان کی خوبصورت اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان نورنے چار شادیاں کررکھی ہیں.34 سالہ اداکارہ نے پہلی شادی دبئی کے ہندو نڑاد وکرم سے 2008 میں کی.دوسری شادی پاکستانی پروڈیوسر و ڈائریکٹڑ فاروق مینگل کیساتھ 2010 میں کی.تیسری شادی 2012 میں عون چوہدری کے ساتھ کی جو 6 ماہ سے زیادہ عرصہ نہ چل سکی.اس شادی سے نور کی ایک بیٹی بھی ہے. اداکارہ نور نے چوتھی شادی جون 2015 میں معروف گلوکار حامد خان کے صاحبزادے ولی حامد خان کیساتھ کی.جبکہ نور اس شادی کی تصدیق نومبر 2016 میں کی. پاکستانی ڈراموں کے اداکار نے پہلی بیوی کو طلاق دیکر اداکارہ عروج ناصر سے دوسری شادی کی.پہلی بیوی سے نعمان کا ایک بیٹا بھی ہے. عروج ناصر نے نعمان سے طلاق لے لی تھی.تاہم نعمان مسعود نے تیسری شادی شوبز سے تعلق رکھنے والی اداکارہ ثمرین سے شادی کی.پاکستان کے مشہور ادار جاوید شیخ جو بیک وقت پاکستانی فلموں اور ڈراموں میں کام کرنے کے ساتھ بھارتی فلموں میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں، جاوید شیخ نے پہلی شادی زینت مانگی سے کی جن سے انکی بیٹی مومل شیخ بھی ہیں. جاوید شیخ نے دوسری شادی اداکارہ نیلی سے کی جبکہ تیسری شادی گلوکارہ و اداکارہ سلماٰ آغا کیساتھ کی. یہ شادی میڈیا میں بہت گردش میں بھی رہی.تاہم سلماٰ آغا کے ساتھ طلاق کے بعد سے اب تک جاوید شیخ نے شادی نہیں کی .
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top