اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان گزشتہ روز ہونے والا میچ دیکھنے کیلئے سٹیڈیم جانے والے چند مداحوں کی اس وقت ”عید“ ہو گئی

دبئی (قدرت روزنامہ12فروری2017)اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان گزشتہ روز ہونے والا میچ دیکھنے کیلئے سٹیڈیم جانے والے چند مداحوں کی اس وقت ”عید“ ہو گئی جب انہیں لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی گلوکارہ مومنہ مستحسن کیساتھ ایک سیلفی بنانے کا موقع مل گیا.

 کوک سٹوڈیو سے راتوں رات شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی مومنہ مستحسن لاکھوں نوجوانوں کے دلوں پر راج کرتی ہیں اور ہر کوئی ان سے ملاقات کرنے اور ایک عدد سیلفی بنانے کی خواہش رکھتا ہے. گزشتہ روز چند افراد کی تو جیسے ”عید“ ہی ہو گئی کیونکہ مومنہ مستحسن نے سٹیڈیم میں موجود چند افراد کے ساتھ سیلفی بنانے کا فیصلہ کیا اور اس مقصد کیلئے وہ باﺅنڈری کے قریب آ گئیں اور اپنے ہاتھوں سے سمارٹ فون کے ذریعے پیچھے کھڑے افراد کے ساتھ سیلفی بنائی.
 وہاں موجود افراد مومنہ مستحسن کے ساتھ سیلفی کا سوچ کر بہت زیادہ پرجوش ہو گئے اور ان کی خوشی و جوش تصویر میں بھی بخوبی دیکھا جا سکتا ہے.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top