ہدایت کارکرن گولیانی نے اپنا اگلا پراجیکٹ پریانکا چوپڑا کے ساتھ کرنے کی خواہش ظاہر کردی

ممبئی (قدرت روزنامہ12جنوری2017)ہدایت کارکرن گولیانی نے اپنا اگلا پراجیکٹ پریانکا چوپڑا کے ساتھ کرنے کی خواہش ظاہر کردی ہے.گولیانی کا کہنا تھا کہ میں ہندی فلم بنانے کی کوشش کر رہا تھا تو میں ہندی اسکرپٹ لے کر پریانکا کے آفس گیا.

اگر چہ ان کی ٹیم نے اسکرپٹ پسند کیا لیکن پریانکا اس وقت کوانٹیکو کی شوٹنگ کی وجہ سے میسر نہیں تھیں اور مصروف شیڈول کے سبب اگلی سال ڈیڑھ سال تک واپس نہیں آسکیں.انہوں نے مزید کہا کہ پریانکا کی ٹیم نے کہا اگر میں انتظارکرلوں، لیکن میں بے یقینی کا شکار تھا کہ اگلے سال ڈیڑھ سال میں کیا کروں گا.گولیانی نے کہا کہ ٹیم نے فوراً پریانکا کی والدہ مدھو چوپڑا کو بلا لیا. جب میں نے انہیں فلم کا خیال بتایا تو انہوں نے فوراً کہا ہم یہ فلم کر رہے ہیں.انہوں نے پورا اسکرپٹ سنا اور پسند کیا. وہ فلم کے تمام عمل میں شامل رہیں.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top