شاہ رخ خان کی شلوار قمیض اور پشاوری چپل میں تصاویر نے دھوم مچادی پاکستان کے قومی لباس نے کنگ خان کی شخصیت کوچارچاند لگا دیئے ہیں

61

ممبئی( آن لائن)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی شلوار قمیض اور پشاوری چپل پہننے کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے.شلوار قمیض کا لباس دنیا بھر میں مشہور ہے جس میں انسان کی شخصیت جاذب نظر ہوتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر کی معروف شخصیات پر کشش بننے کے لیے شلوار قمیض پہنتی ہیں لیکن اب اس لباس کا جادو بالی ووڈ کے سرپر بھی چڑھ کر بول رہا ہے.

شاہ رخ خان کی فلم’’رئیس‘‘ کے سیٹ پر شلوار قمیض اورپشاوری چپل پہنے تصاویر منظر عام پر آئی ہیں جس میں کنگ خان کی شخصیت مزید پرکشش نظر آرہی ہے اور ان تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے اور تصاویر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں.واضح رہے کہ شاہ رخ خان فلم’’رئیس‘‘ میں پاکستانی اسٹار ماہرہ خان کے ساتھ ایکشن میں نظر آئینگے...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top