ودیا بالن نے ہندوانتہا پسندوں کے ڈر سے نومسلم شاعرہ کا کردار ادا کرنے سے معذرت کرلی

ممبئی( آن لائن ) بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن نے ہندو انتہا پسندوں کے ڈر سے اسلام قبول کرنے والی معروف بھارتی شاعرہ کملا داس کی زندگی پر بننے والی فلم سے کنارہ کشی کرلی ہے.بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے ہدایتکار کمال الدین بھارتی شاعرہ کملا داس کی زندگی پر فلم بنانے جارہے ہیں اور اس کردار کی پیشکش ودیا بالن کو کی گئی تھی اور انہوں نے یہ قبول بھی کرلیا تھا تاہم اب اداکارہ نے یک دم اس فلم میں کام کرنے سے ہی منع کردیا ہے.

فلم کے ہدایت کار کا کہنا ہے کہ کملا داس کے کردار کے لیے ودیا بالن بہترین انتخاب تھیں، ودیا بالن بھی پہلے اس کردار کے لیے بہت زیادہ پْرجوش تھیں اور اس کے لیے انہوں نے دیگر زیر تکمیل فلموں کے شیڈول بھی تبدیل کرائے تھے لیکن جب دیگر معاملات کے لیے ان کے منیجر سے رابطہ کیا گیا تو اداکارہ نے پیشہ وارانہ انداز میں فلم کا حصہ بننے سے معذرت کرلی...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top