بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی نےاپنی بیٹیوں کے سوشل میڈ یا کے استعمال پر پابندی لگا دی

n14

ممبئی(قدرت روزنامہ12فروری2017)بالی وڈ ادا کارہ سری دیوی نے اپنی بیٹی کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈ یا پر وائرل ہونے کے بعد دونوں بیٹیوں کے سوشل میڈ یا کے استعمال پر پابندی لگا دی . بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کی ان کے قریبی دوست شیکھر کے ساتھ قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جس پر سری دیوی نے سخت ناگواری کا اظہار کیا تھا.

تاہم اب بیٹی جھانوی فلم نگری میں انٹری دینے کو تیار ہیں لہٰذا سری دیوی نے کسی قسم کے تنازعے سے بچنے کے لیے بیٹیوں کو دوستوں سے دور رہنے، ان کے ساتھ سیلفیاں لینے اورسوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے سے منع کردیا ہے.دوسری جانب والدہ کی جانب سے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کے بعد جھانوی کپور اورخوشی کپور نے اپنے سوشل میڈیا اکاو¿نٹس سے کئی پوسٹ ہٹادی ہیں.

 واضح رہے کہ سری دیوی کے شوہر اور نامور پروڈیوسر بونی کپور نے بیٹی جھانوی کپورکی کرن جوہر کی فلم میں کام کرنے کی خبر کی تصدیق کی تھی.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top