برطانوی ٹی وی کے شو ’بگ برادر‘ میں شرکت کیلئے دعوت ،باکسر کی اہلیہ فریال مخدوم نے مداحوں سے رائے مانگ لی

لندن(قدرت روزنامہ11فروری2017)’سا س بہو سیریل ‘کے بعد اب ایسی خبر سامنے آ گئی ہے کہ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی ہے ،فریال مخدوم کہتی ہیں کہ انہیں برطانوی ٹی وی کے شو ’بگ برادر‘ میں شرکت کیلئے دعوت آئی ہے . تفصیلات کے مطابق ’بگ برادر‘بھی بھارتی شو’ بگ باس‘ کی طرح ہی ہے لیکن اس کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں صرف متنازع شخصیات ہی داخلہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوتی ہیں جبکہ اس دوران زندگی کے تمام اہم ترین راز اور دیگر چیزوں سے بھی پردہ ہٹانا پڑتاہے ،اگر یہ کہا جائے کہ یہ شو دراصل بالغوں کے دیکھنے کیلئے ہے تو غلط نہ ہوگا .

فریال مخدوم نے اسنیپ چیٹ اور انسٹا گرام پر اپنے فالوورز سے اپنے پیغام کہا کہ لوگو سنو!سیلیبڑتی بگ برادر والوں نے مجھ سے شرکت کے لیے کہا ہے،یہ میرے لیے مشکل سوال ہے اور مجھے نہیں پتہ کہ میں یہ کربھی پاوں گی یا نہیں،مجھے آپ لوگ مشورہ دیں کہ میں شو میں جاوں یا نہیں. گزشتہ کچھ عرصے میں فریال مخدوم کی ساس ،نند اور سسر کے ساتھ جھگڑوں کی خبریں میڈیا کی زینت بنی ہوئی تھیں جس کے باعث انہیں کافی شہرت بھی ملی ،سوشل میڈیا پر یہ بحث بھی جاری ہے کہ انہوں نے مبینہ طور پر اس شو میں شمولیت کیلئے یہ سب کیاہے .فریال مخدوم کے پیغام پر لوگوں نے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا ہے، ریئلیٹی شو میں شرکت کے لیے ان کی حوصلہ افزائی اور حوصلہ شکنی کرنے والوں کی تعداد تقریباً برابر ہی ہے...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top