شوبزکی دنیا میں آنے پر والدہ کی مار کھانا پڑی تھی،نشوبیگم

لاہور(قدرت روزنامہ11جنوری2017)سینئر اداکارہ نشو بیگم نے کہاہے کہ شوبزکی دنیا میں آنے پر والدہ کی مار کھانا پڑی تھی ، شارٹ کٹ کی بجائے محنت اورلگن سے اپنا نام اورمقام پیدا کیا جس پر فخر ہے . ایک انٹر ویو میں نشو بیگم نے کہا کہ شوبزکی دنیا میں آنااور پھر نام پیدا کرنا بڑا کٹھن سفر تھا لیکن نیک نیتی سے مسلسل محنت جاری رکھی جس کا پھل بھی ملا .

انہوں نے کہاکہ جب میں شوبزکی دنیا میں آئی

تو والدہ نے چمٹے سے مارتے ہوئے کہا کہ تم بازآؤ گی یا نہیں لیکن پھر وقت کے ساتھ ساتھ سب بہتر ہو گیا. انہوں نے کہا کہ اپنے کیرئیر کے آغاز سے ایک اصول طے کر لیا تھاکہ شارٹ کٹ کی بجائے محنت اور لگن سے نام پیدا کرنا ہے اور جب تک کام کیا اس پر کاربند رہی اور آج میں سب کے سامنے ہوں.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top