سلمان خان نے ایک تقریب کے دوران سٹیـج پر پرفارم کرتے ہوئے ایک لڑکی کو سب کے سامنے پرپوز کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ11فروری2017)معروف بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے آخرکار خاتون کو شادی آفر کر ڈالی.میڈیا رپورٹس کے مطابق نت نئے افیئرز اور شادی کے حوالے سے خبروں کی زینت بننے والے سلمان خان نے ایک تقریب کے دوران سٹیـج پر پرفارم کرتے ہوئے ایک لڑکی کو سب کے سامنے پرپوز کر دیاہے.
بالی ووڈ کے معروف اداکار ایک تقریب کےدوران

سٹیج پر پرفارم کر رہے تھے کہ ایک لڑکی کی والدہ نے سلمان خان سے کہا کہ ان کی بیٹی بلڈ کینسر میں مبتلا ہے اور اسے بون میرو ٹرانسپلانٹ کی ضرورت ہے آپ میری بیٹی کے ٹرانسپلانٹ کیلئے بون میرو کیلئے اپیل کریں، والدہ کی درخواست پر سلمان خان نے کہا کہ وہ اپنا بون میرو ٹیسٹ کروا چکے ہیں اوران کا سارا بون میرو لڑکی کیلئے حاضر ہے. بعد ازاں سلمان خان نے حاضرین میں موجود بلڈ کینسر کی مریضہ لڑکی کو شادی کیلئے پرپوز کرتے ہوئے کہا کہ کیا وہ ان سے شادی کرے گی؟

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top