بھکاری کی حالت دیکھ کر شاہ رخ خان کا دل بھر آیا اور انہوں نے اپنا ہاتھ بھکاری کے سر پر رکھ دیا

8

ممبئی(قدرت روزنامہ11فروری2017)شاہ رخ خان بالی ووڈ انڈسٹری پر راج کرتے ہیں. انھیں صرف ان کی بلاک بسٹر فلموں اور کروڑوں پرستاروں کی وجہ سے کنگ خان کا خطاب نہیں دیا گیا بلکہ نرم دلی اور دوسروں کی مدد کرنا ان کے ایسے اوصاف ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ حقیقی معنوں میں اس خطاب کے حقدار ہیں.

شاہ رخ خان حال ہی میں ایک ریسٹورنٹ میں اپنے دوست کے

ساتھ ڈنر کرنے گئے. بالی ووڈ کنگ خان جیسے ہی کھانا کھا کر اپنی گاڑی میں بیٹھنے لگے تو ایک اپاہج بھکاری ان کے پاس آیا اور کھانے کی درخواست کی. بھکاری کی حالت دیکھ کر شاہ رخ خان کا دل بھر آیا اور انہوں نے اپنا ہاتھ بھکاری کے سر پر رکھ دیا. اس کے ساتھ ہی شاہ رخ نے اپنے باڈی گارڈز کو حکم دیا کہ وہ فوری طور پر اس شخص کو خوراک فراہم کریں.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top