معروف اداکارہ ایشوریارائے کی قریبی رشتہ دار خاتون کے ساتھ ناقابل یقین جذباتی تصویروں نے سوشل میڈیا پردھوم مچادی

n4

ممبئی(قدرت روزنامہ10جنوری2017)لی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے اور ان کی ساس جیا بچن کی ایوارڈز تقریب میں جذباتی انداز میں لی گئی تصویرنے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے.ایشوریارائے اور ان کی ساس جیا بچن کے درمیان ہمیشہ سے ہی کشیدہ تعلقات کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں اور فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں قابل اعتراض مناظرفلمانے پر ساس بہو میں شدید اختلافات کی خبریں منظر عام پر آئی تھیں لیکن اب ایک ایوارڈ تقریب میں دونوں کی تصویر نے ایسی تمام خبروں کو غلط ثابت کردیا ہے.

جیا بچن اور ان کی بہو ایشوریا رائے بچن کی ایوارڈز تقریب میں جذباتی انداز میں لی گئی تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے اور تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایشوریا آنکھوں میں آنسو لیے اپنی ساس جیا بچن کے کندھے پرسر رکھ کر بیٹھی ہیں اور ساس کو دونوں ہاتھوں سے پکڑ رکھا ہے.دونوں اداکاراؤں کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور اس تصویر نے دونوں میں اختلافات کی خبروں کو بھی غلط ثابت کردیا ہے...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top