عیسیٰ کالونی میں مقامی گلوکارہ عالیہ بلوچ پر اس کے شوہر نے مبینہ طور پر تشدد کیا

رحیم یار خان(قدرت روزنامہ10-جنوری-2017)عیسیٰ کالونی میں مقامی گلوکارہ عالیہ بلوچ پر اس کے شوہر نے مبینہ طور پر تشدد کیا جس کے نتیجے میں گلوکارہ کی آنکھ پر شدید چوٹیں آئی ہیں. تفصیلات کے مطابق عیسیٰ کالونی میں گلوکارہ عالیہ بلوچ کے شوہر جاوید نے انہیں مبینہ طو رپر تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ان کی آنکھ پر شدید چوٹیں آئی ہیں.

ذرائع کے مطابق گلوکارہ نے شوہر کے خلاف تھانہ اے ڈویژن میں درخواست دائر کر دی ہے تاہم پولیس کی جانب سے تاحال کوئی کارروائی نہیں کی گئی. گلوکارہ کا موقف ہے کہ گلوکاری کے باعث اتنے پیسے نہیں ملتے کہ گھر کا خرچ چل سکے اس لئے ان کا شوہر غلط کام کرنے پر مجبور کرتا ہے اور وہ اب اس کے ساتھ نہیں رہنا چاہتیں. ذرائع کے مطابق گلوکارہ عالیہ بلوچ کی جاوید کیساتھ دوسری شادی ہے اور وہ اس کے دو بچوں کی ماں ہے...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top