اس کے بارے میں غلط خبریں نشر کی جا رہی ہیں، اس نے شوبز کو خیر باد نہیں کہا

29

لاہور(قدرت روزنامہ10-جنوری-2017)سوشل میڈیا کے ذریعے شہرت کی بلندیوں کو پہنچنے والے’’چائے والا‘‘ ارشد خان کا کہنا ہے کہ اس نے شوبز کی دنیا کو خیر باد نہیں کہا. سوشل میڈیا کے ذریعے شہرت پانے والے چائے والا ارشد خان نے شوبز چھوڑنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے متعلق یہ سب افواہیں ہیں.

نجی ویب سائٹ کے مطابق ارشد خان کا کہنا ہے کہ اس کے بارے میں غلط خبریں نشر کی جا رہی ہیں، اس نے شوبز کو خیر باد نہیں کہا. اس نے بتایا کہ کچھ دن پہلے مجھے بخار ہو گیا تھا جس کے باعث میں شوبز سے دور رہا. تاہم ارشد خان کا کہنا ہے کہ میوزک ویڈیو کی وجہ سے اس کے اہلخانہ پریشان ہیں. دوسری جانب ارشد خان کے ایک کزن نے کنفرم کیا ہے کہ وہ نئی آنے والی فلم کبیر میں بھی کام کر رہا ہے تاہم اس حوالے سے وہ مزید کچھ نہیں بتا سکتا.ارشد خان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ملک کیلئے کچھ کرنا چاہتا ہے، جب وہ کچھ بن جائے گا تو نہ صرف غریبوں کی بہبود کیلئے کام کرے گا بلکہ ایسا کچھ کرنے کی خواہش بھی رکھتا ہے جس سے پاکستان کا نام روشن ہو. اس نے اپنے مداحوں کے نام ایک پیغام میں کہا ہے کہ وہ اس کو سپورٹ کریں، انشا اللہ میں ان کے ساتھ رہونگا. واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ ارشد خان نے گھر والوں کے دباؤ پر شوبز کی دنیا کو خیر باد کہہ دیا ہے...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top