فلم اسٹار نور نے میوزکل پروگراموں میں پرفارمنسز کوہمیشہ کے لیے خیرباد کہتے ہوئے خود کو ایکٹنگ اورمیزبانی تک ہی محدود رکھنے کا فیصلہ کر لیا

لاہور(قدرت روزنامہ10فروری2017) فلم سٹار نور نے میوزکل پروگراموں میں پرفارمنسز کوہمیشہ کے لیے خیرباد کہتے ہوئے خود کو ایکٹنگ اورمیزبانی تک ہی محدود رکھنے کا فیصلہ کر لیا. ملک اوربیرون ممالک سے ہونے والی آفرزکے عوض لاکھوں روپے کی پیشکش کوبھی ٹھکرادیا.

 نور کا کہنا تھا کہ میں یہ بھی بات بخوبی جانتی ہوں کہ میرے چاہنے والے میری فنکارانہ صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ رقص کوبھی بہت پسند کرتے ہیں. یہی وجہ ہے کہ ڈانس کا ٹیلنٹ تلاش کرنے کے لیے مجھے بطورجج فرائض انجام دینے کی ذمے داری سونپی گئی، جومیرے لیے اعزاز سے کم نہیں ہے لیکن اب میں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ میں میوزک پروگراموں میں پرفارم نہیں کروں گی اوراگرایسا کبھی ہوا توپھرصرف ولی کے ساتھ ہی پرفارم کرتی دکھائی دوں گی.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top