پاکستانی اداکار فواد خان نے فلم ’کپور اینڈ سنز‘ میں ان کیساتھ بوس و کنار کے مناظر ریکارڈ کروانے سے انکار کردیاتھا،عالیہ بھٹ

n2

لاہور(قدرت روزنامہ10فروری2017)بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے انکشاف کیاہے کہ پاکستانی اداکار فواد خان نے فلم ’کپور اینڈ سنز‘ میں ان کیساتھ بوس و کنار کے مناظر ریکارڈ کروانے سے انکار کردیاتھا،بوسہ سکرپٹ کا حصہ تھا لیکن فواد خان ہردفعہ اداکارہ سے منہ پھیرلیتے. عالیہ بھٹ نے بھارتی اخبار دکن کرونیکل کے ایک انٹرویو میں بتایا کہ’ فلم میں فواد خان کیساتھ ایک بوسہ تھا، جب ہم نے یہ سین کیا، جب یہ منظر ریکارڈ کررہے تھے تو فیصلہ ہوا کہ ہم جعلی بوسہ بنائیں گے ، ہردفعہ جب میں اس کے چہرے کے قریب جاتی ، وہ اپنا چہرہ پیچھے ہٹالیتا، میں اسے یقین دلاتی رہی کہ اس کی ’پاکدامنی ‘کا لحاظ رکھوں گی .

 عالیہ نے بتایاکہ یہ پہلی دفعہ نہیں تھاکہ فواد خان نے آن سکرین بوس وکنار سے مناظر سے انکار کیا ہو، بالی ووڈ میں اپنی پہلی فلم ’خوبصورت‘ میں بھی فواد خان نے سونم کیساتھ بوس وکنار سے انکار کردیاتھا. اس سے پہلے فواد خان سے جب اس ضمن میں پوچھا گیاتھا توان کاکہناتھاکہ ناظرین کے جذبات کو مجروح نہیں کرناچاہتا، مجھے لگتاہے کہ ناظرین کے جذبات کی قدر کرناچاہیے ، اگر میں نے اچانک ایسی حرکات شروع کردیں تو ناظرین بیزار ہوجائیں گے .
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top