کترینہ کیف مدد کیلئے دبنگ اسٹار سلمان خان کے پاس جا پہنچی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ10فروری2017)کترینہ کیف مدد کیلئے سلمان کے پاس جا پہنچی. تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے اپنی سابقہ گہری دوست اداکارہ کترینہ کیف سے علیحدگی تو اختیار کرلی تھی لیکن انہوں نے دوستی کے رشتے کو برقرار رکھا ہوا ہے اوراسی لیے کترینہ اب ان کے پاس مدد کو جا پہنچی ہیں.

بالی ووڈ اداکار سلمان خان انڈسٹری میں اداکاروں کولاؤنچ کرانے میں آگے آگے رہتے ہیں اور اسی لیے اب سلمان خان کی سابق گہری دوست کترینہ کیف نے بھی ان سے اپنی بہنوں کی بالی ووڈ میں انٹری کے لیے مدد مانگ لی ہے.میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف نے سلمان خان سے مدد مانگی ہے کہ وہ کسی اور پر بھروسہ نہیں کر سکتی اس لئے وہ ان کی بہنوں سونیا اور ازابیل کو بالی ووڈ میں اپنی فلموں سے لائونچ کرائیں جس کے بعد سلمان خان نے اداکارہ کی بہنوں کی لاؤنچنگ کے حوالے سے کترینہ کو یقین دہانی کرواتے ہوئے حامی بھی بھر لی ہے .

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top