چند کویتی دوستوں کے ساتھ ملکر رمضان المبارک کے 3 یا چار روزے بھی رکھے،قرآن مجید کی تلاوت بھی سنتی ہوں،لنڈسے لوہان

کویت سٹی (قدرت روزنامہ09فروری2017)کویت ٹی وی کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے معروف ہالی وڈ سٹار لنزے لوہاں اسلام سے اپنی قربت اور قرآن مجید کا حوالہ دیتی رہیں.

انہوں نے پروگرام کے میزبان سوار شعیب کو بتایا کہ انہوں نے اپنے چند کویتی دوستوں کے ساتھ ملکر رمضان المبارک کے 3 یا چار روزے بھی رکھے جن سے انہیں سکون ملا اور اچھا لگا.

میں اپنے فون پر قرآن مجید کی تلاوت بھی سنتی ہوں. میں نے اپنے فون میں قرآن مجید کی ایپ بھی انسٹال کر رکھی ہے. قرآن مجید کا کیا زبردست پیغام ہے کہ بھوکے کو کھانا کھلاﺅ، دل کو راہ ملے گی، مصیبت زدہ لوگوں کی مدد کرو، انکے درد کو بانٹو.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top