بالی ووڈ کے ماضی کے چاکلیٹی اداکار ششی کپور آنجہانی اوم پوری کے جنازے میں شرکت کیلئے آئے تو دیکھنے والے ان کی حالت دیکھ کر سخت افسردہ ہوگئے

28

ممبئی (قدرت روزنامہ09-جنوری-2016) بالی ووڈ کے ماضی کے چاکلیٹی اداکار ششی کپور آنجہانی اوم پوری کے جنازے میں شرکت کیلئے آئے تو دیکھنے والے ان کی حالت دیکھ کر سخت افسردہ ہوگئے. x14-1-jpg-pagespeed-ic-sxnboduc4g تفصیلات کے مطابق آنجہانی اوم پوری کی آخری رسومات جمعہ کو ممبئی میں ادا کی گئیں جن میں متعدد فلمی ستاروں نے شرکت کی.

اوم پوری کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے ماضی کے معروف چاکلیٹی اداکار ششی کپور بھی آئے لیکن وہ وہیل چیئر پر بیٹھے ہوئے تھے اور اٹھنے کے قابل نہیں تھے، انہیں دیکھ کر مداحوں کے دل افسردہ ہوگئے.واضح رہے کہ اداکار ششی کپور کا پورا گھرانہ ہی بالی ووڈ سے وابستہ ہے ، ان کے بڑے بھائی راج کپور، شمی کپور سمیت ان کے بھتیجوں رشی کپور، رندھیرکپور اور ان کے بھائی راج کپور کے پوتوں اور پوتیوں کرشمہ کپور ، کرینہ کپور اور رنبیر کپور نے فلموں میں کام کرکے خوب شہرت سمیٹی ہے. ششی کپور اپنے زمانے میں چاکلیٹی ہیرو کے طور پر جانے جاتے تھے اور اس حوالے سے ان کی سدھارتھا (1972) اور ستیم شوم سندرم (1978) ایسی فلمیں تھیں جنہوں نے اس زمانے میں اپنے بولڈ مناظر کے باعث ہالی ووڈ فلموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا تھا. )..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top