رئیس پر پابندی کے بعد بالی ووڈ فلم ’’رننگ شادی ڈاٹ کو م‘‘17فروری کو پاکستانی سینماؤں کی زینت بنے گی

ممبئی (قدرت روزنامہ09فروری2017)بھارتی فلموں کے کنگ خان شاہ رخ اور ماہرہ خان کی فلم ’’رئیس‘‘ پر پاکستانی سینماؤں میں نمائش پر پابندی کے بعد انڈیا نے ’’پنک گرل‘‘ تاپسی پنوں کی ’’رِننگ شادی ڈاٹ کام‘‘ پر نظریں جمالیں ،بھارتی نجی چینل نے فلم کے ڈائریکٹر امیت رائے کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ فلم ’’رننگ شادی ڈاٹ کام ‘‘ 17فروری سے پاکستانی سینماؤں کی زینت بنے گی.
بھارتی ٹی وی کے مطابق امیت رائے کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو آگے لے جانے کیلئے یہ اچھا طریقہ ہے.
کیونکہ ایسی تمام چیزوں پر پابندی لگانے سے جنہیں دونوں ممالک میں پسند کیا جاتا ہے دونوں ممالک کے تعلقات آگے نہیں بڑھیں گے.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top