بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور چاکلیٹی ہیرو شاہد کپور نے 6ماہ کے انتظار کے بعد اپنے چاہنے والوں کے لئے اپنی بیٹی میشا کی پہلی مرتبہ تصویر شیئر کر دی

1

ممبئی(قدرت روزنامہ09فروری2017)بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور چاکلیٹی ہیرو شاہد کپور نے 6ماہ کے انتظار کے بعد اپنے چاہنے والوں کے لئے اپنی بیٹی میشا کی پہلی مرتبہ تصویر شیئر کر دی ،گذشتہ سال اگست میں شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت نے بیٹی کو جنم دیا ،اس وقت سے ہی شاہد کپور کے چاہنے والے ان کی بیٹی کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے بے تاب تھے ،لیکن ہر موقع پر شاہد کپور اور ان کی اہلیہ میرا نے کیمرے کی نظروں سے اپنی بیٹی کا چہرہ چھپایا ہوا تھا اور سوشل میڈیا پر بھی اپنی بیٹی کی کوئی تصویر شیئر نہیں کی تھی .

00
 بھارتی نجی چینل ’’این ڈی ٹی وی ‘‘ کے مطابق بالی ووڈ اداکار شاہد کپور نے 6ماہ کے طویل انتظار کے بعد اپنے فینز کے لئے میرا راجپوت اور ننھی منی بیٹی میشا کی بلیک اینڈ وائٹ تصویر ’’انسٹا گرام‘‘ پر شیئر کی ہے ،تصویر میں میرا راجپوت ننھی میشا کو لے کر لیٹی ہیں اور اس کے چہرے کا بوسہ لے رہی ہیں جبکہ میشا کسی ماڈل کی طرح پورے انہماک کے ساتھ کیمرے کی طرف دیکھ رہی ہے .
واضح رہے کہ گذشتہ روز بھی شاہد کپور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ جب مناسب سمجھیں گے ،خود اپنی بیٹی کی تصویر شیئر کریں گے .واضح رہے کہ کرینہ کپور ،پرینکا چوپڑا،ودیا بالن اور رچا چڈھا کے ساتھ افیئرز کی خبروں میں اِن رہنے والے شاہد کپور نے 2015ء میں دہلی کی ایک طالبہ میرا راجپوت کے ساتھ شادی کر لی تھی جبکہ گذشتہ سال دسمبر میں ان کے ہاں بیٹی پیدا ہوئی تھی جس کے ابھی تک بھارتی میڈیا پر چرچے ہیں . شاہد کپور ان دنوں وشال بھاردواج کی ہدایت میں بنی اپنی فلم ’’رنگون‘‘کی ریلیز کا انتظار کر رہے ہیں جس میں ان کے ساتھ سیف علی خان اور کنگنا رناوت نظر آئیں گے ، اس کے علاوہ وہ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’پدماوتی‘‘ کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں، اس فلم میں شاہد کپور کے دیپکا پڈوکون اور رنویر سنگھ بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top