قرآن پاک کا مطالعہ کررہی ہوں اور انہیں قرآن پاک کی تلاوت سنتے ہوئے سکون ملتا ہے، لنڈسے لوہان

کویت سٹی(قدرت روزنامہ08فروری2017)ہالی ووڈ اداکارہ لنڈ سے لوہان نے کہا ہے کہ وہ قرآن پاک کا مطالعہ کررہی ہیں اور انہیں قرآن پاک کی تلاوت سنتے ہوئے سکون ملتا ہے.ہالی ووڈ اداکارہ لنڈ سے لوہان نے کہا ہے کہ قرآن کو پڑھتے ہوئے ان کو تسکین حاصل ہوتی ہے تاہم انھوں نے اسلام قبول نہیں کیا.

کویت میں ایک ٹاک شو میں شریک لنڈ سے لوہان نے برملا کہا کہ اس نے اسلام قبول نہیں کیا لیکن وہ قرآن پاک کا مطالعہ کررہی ہیں، جس کی وجہ سے اس کے مطالعہ سے اسے تسکین اور تحفظ کا احساس ہوتا ہے.انھوں نے کہا کہ میری ہر گز یہ نیت نہ تھی کہ میں کسی ایسی مذہبی کتاب کو پڑھنے لگی ہوں جو مجھے مذہب تبدیل کرنے کا کہے لیکن امریکیوں کو یہ پسند نہیں آیا وہ مجھے برا بھلا کہنے لگ گئے.30 سالہ لنڈ سے نے کہا کہ قرآن پاک کے 15 صفحے انگریزی ترجمے والے پڑھے ہیں اور اکثر کوشش کرتی ہوں کہ ان کو عربی میں بھی پڑھ سکوں اور بعض دفعہ اپنے موبائل فون پر ایک ایپ کے ذریعے اس کی تلاوت سنتی ہوں.

ایک سوال پر اداکارہ نے کہا کہ وہ اسلامی طرز زندگی کا تجربہ کرتے ہوئے روزہ تک رکھنے کی کوشش کرتی ہے. انھوں نے بتایا کہ کویت میں انھوں نے تین روزے رکھے ہیں اور مجھے بڑا اچھا لگا کہ میرے لیے یہ خاصا دشوار تھا.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top