بھارتی ٹی وی ڈرامہ کے سیٹ پر آگ لگ گئی

pic01

اسلام آباد (قدرت روزنامہ08فروری2017) بھارتی ٹی وی ڈامہ کے سیٹ پر آگ لگ گئی. سیٹ پر موجود اداکار کُشال ٹنڈن نے اپنی جان پر کھیل کر ساتھی اداکارہ جنیفر کی جان بچائی .

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ٹی وی ڈرامہ ''بےحد'' کے سیٹ پر دوران شوٹنگ آگ بھڑک اُٹھی . آگ بے قابو ہوئی تو کُشال ٹنڈن خود نذر آتش ہوئے منڈپ میں کُود پڑے اور ساتھی اداکارہ جنیفر کو بچا لیا.سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر کُشال نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایکٹنگ ڈائریکٹر میں سے کوئی بھی جنیفر کو بچانے کے لیے آگے نہیں آیا. میڈیا رپورٹس کے مطابق جنیفر کو بچاتے ہوئے کشال کو زخم بھی آئے. مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں جینیفر نے کشال کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے جان بچانے پر ان کا بے حد شکریہ ادا کیا...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top