جب سے شوبز میں ہوں کبھی فحاشی کا سہارا نہیں لیا،نگارچوہدری

لاہور(قدرت روزنامہ06جنوری2017)سٹیج پرفارمرنگارچوہدری نے کہا ہے کہ میں نے کبھی بھی شہرت کیلئے فحاشی اور سفارش کا سہارا نہیں لیا‘منفرد ڈانس کی وجہ سے آج سٹیج اداکاراں میں سب سے نمایاں ہوں.نگارچوہدری نے کہاکہ بہت سی ایسی اداکارائیں ہیں جو سالوں مہینوں بلکہ دنوں میں کروڑ پتی بننے کیلئے فحاشی اور سفارش کا سہارا لیتی ہیں لیکن ان کی یہ شہرت عارضی ہوتی ہے اور شائقین کی نظروں میں بھی ان کی قدر نہیں ہوتی .

انہوں نے کہاکہ میں نے جب سے شوبز میں آئی ہوں کبھی بھی فحاشی اور سفارش کا سہارا نہیں لیا بلکہ اپنے منفرد پرفارمنس کی وجہ سے آج یہ مقام حاصل کیا ہے .

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top