کشمیر کی آزادی کے لیے جاری جدوجہد کے پسِ منظر میں بننے والی فلم‘ آزادی کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ06فروری2017)کشمیر کی آزادی کے لیے جاری جدوجہد کے پسِ منظر میں بننے والی فلم‘ آزادی کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے‘ ٹیزر میں کشمیر ی عوام کی جدوجہد کے جذباتی مناظر دکھائے گئے ہیں.اے آروائی فلمز اور پرویز ملک فلمز کے مشترکہ تعاون سے بنائی جانے والی فلم ’آزادی‘ کا ٹیزر کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے دن پر جاری کردیا گیا‘ ٹیزر کے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پرناظرین نے اسے پسند کرنا اور شیئر کرنا شروع کردیا.
فلم کی مرکزی کاسٹ میں معمر رعنا‘ سونیا حسین‘ جاوید شیخ اور ندیم بیگ شامل ہیں. ٹیزر میں دکھائی دیتا ہے کہ فلم کی کہانی کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد کرنے والے کشمیری مجاہدین کے گرد گھوم رہی ہے.اس فلم کی ہدایت کاری کے فرائض عمران ملک نے انجام دیے ہیں جبکہ یہ فلم اے آروائی فلمز کے بینر تلے رواں سال ریلیز کی جائے گی‘ تاحال اس کی ریلیز کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے.فلم میں ندیم بیگ ایک ایسے بزرگ کا کردارادا کررہے ہیں جن کی ساری زندگی کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد کرتے ہوئے گزرگئی ہے اور اس راہ میں انہوں نے اپنا سب کچھ قربان کردیاہے.سونیاحسین فلم روایتی کردار سے ہٹ کر اداکاری کرتی نظرآئیں گی‘ وہ ندیم بیگ کی بیٹی کا کردار ادا کررہی ہیں جو کہ اپنے والد کے نقشِ قدم پر حریت کے مشن کو آگے لے کر چلے گی.فلم میں معمر رعنا ایک خوبرو کشمیری مجاہد کے روپ میں جلوہ گر ہورہے ہیں جوکہ اپنی جنت کو بھارتی غاصبوں کے تسلط سےآزاد کرانے کے لیے اپنا سب کچھ قربان کرنے کاجذبہ رکھتا ہے.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top