سب سے پہلے منظرعام پرآنے والی ویڈیو نیلم منیر کی تھی جنہوں نے اسے قبول بھی کیا جس کے بعد بینش چوہان کی ویڈیو بھی منظرعام پر آئی تاہم اداکارہ نے اس کی تردید کردی

4

کراچی (قدرت روزنامہ06فروری2017)گزشتہ چند روز سے پاکستانی ماڈلز اور اداکاراﺅں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں اور لوگ انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں. سب سے پہلے منظرعام پرآنے والی ویڈیو نیلم منیر کی تھی جنہوں نے اسے قبول بھی کیا جس کے بعد بینش چوہان کی ویڈیو بھی منظرعام پر آئی تاہم اداکارہ نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا وہ اس ویڈیو میں نظر آنے والی لڑکی کو بالکل نہیں جانتیں اور کم از کم وہ خود تو بالکل نہیں ہیں.

 بینش چوہان کی جانب سے تردید کے بعد یہ سوال پیدا ہوا کہ آخر اس ویڈیو میں نظر آنے والی لڑکی کون ہے. ”ڈیلی پاکستان“ نے اسی تجسس کے باعث کچھ تحقیق کی تو ہوشربا انکشاف ہوا کہ اس ویڈیو میں نظر آنے والی لڑکی، ’لڑکی‘ نہیں ہے بلکہ ایک خواجہ سرا ہے جو اپنے ’حسن‘ کے باعث لڑکی کی طرح نظر آتا ہے.
 مزید تحقیق سے انکشاف ہوا کہ یہ خواجہ سراء”چاہت خان“ کے نام سے جانا جاتا ہے اور شادیوں سمیت مختلف تقریبات میں پرفارم کرتا ہے. چند ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بہت سے لوگ اس خواجہ سراءکے ڈانس کے ’دیوانے‘ ہیں اور اپنی لاجواب پرفارمنس کے باعث یہ بہت شہرت بھی رکھتا ہے.
 شائد یہی وجہ ہے کہ اس کی مختلف تقریبات کے موقع پر کئے گئے ڈانس کی متعدد ویڈیوز بھی سوشل میڈیا سمیت مختلف ویب سائٹس پر موجود ہیں جس میں اسے چاہت خان ہی کہا جاتا ہے. ان ویڈیوز کو دیکھنے پر پتہ چلتا ہے کہ تقریب کے میزبان بھی اس خواجہ سراءکو جب سٹیج پر آنے کی دعوت دیتے ہیں تو اسے ناصرف ”چاہت خان“ کے نام سے متعارف کراتے ہیں بلکہ یہ بھی بتاتے ہیں کہ وہ موجودہ وقت کی سب سے مشہور فنکارہ ہے.
 یہ سب کچھ جاننے کے بعد آپ کے دل پر کیا گزر رہی ہو گی اس کے بارے تو کچھ نہیں کہا جا سکتا البتہ بینش چوہان یہ حقیقت جان کر ضرور غصے سے آگ بگولہ ہو جائیں گی.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top