سری لنکا میں رپورٹر کے طور پر بھی کام کیا :جیکولین فرنینڈس

ممبئی (قدرت روزنامہ05فروری2017)بالی ووڈ کی خوب رو اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ماڈلنگ اور فلمی دنیا میں آنے سے پہلے سری لنکا میں صحافی کے طور پر کام کرتی رہی ہیں .ان کا کہنا تھا کہ صحافت میں اپنے آپ کو ایک جاسوس کی طرح سمجھتی تھی .

 ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق جیکو لین فرنینڈس نے سری لنکا سے صحافت کی تعلیم حاصل کی اور پھر وہاں ایک نجی ادارے میں رپورٹر کی حیثیت سے فرائض سرانجام دئیے .جب ان سے رپورٹنگ کرنے کے دنوں کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ میں رپورٹنگ کے دنوں کو بہت یاد کرتی ہوں کیونکہ رپورٹنگ میں ہر روز ایک نیا ایڈونچر ہوتا تھا .انہوں نے بتا یا کہ کام پر جا کر تازہ ترین خبروں کو تلاش کرنا اور اپنی ٹیم کے ساتھ پرفارم کرنا ،یہ سب کسی جاسوسی کے کام کی طرح تھا .اپنے یونیورسٹی کے دور میں بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی میں تحقیقاتی صحافت کے بارے میں پڑھا کیونکہ یہ حقیقت کے بہت قریب ہوتی تھی .
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top