پاکستانی ماڈل و اداکارہ بینش چوہان نے سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیو کی تردید کر دی

کراچی (قدرت روزنامہ05فروری2017)پاکستانی ماڈل و اداکارہ بینش چوہان نے سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیو کی تردید کر دی ہے اور کہا ہے کہ کسی انسان کو اس طرح جعلی ویڈیوز بنا کر بدنام کرنا بند کر دیں.

تفصیلات کے مطابق 3 فروری 2017ءکو سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائر ہوئی جس میں ایک لڑکی کار میں ڈانس کر رہی تھی.
اس ویڈیو میں ڈانس کرنے والی لڑکی کو بینش چوہان بتایا گیا جو پاکستانی ماڈل و اداکارہ ہے اور مختلف ٹی وی ڈراموں میں اپنی فن کا مظاہرہ کر رہی ہیں. اس ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا ہو گیا اور ہر جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا تاہم اب بینش چوہان خود میدان میں آ گئی ہیں اور فیس بک پوسٹ کے ذریعے اس ویڈیو کی تردید کر دی ہے. انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ”میں نہیں جانتی کہ یہ کون ہے لیکن یہ میں نہیں ہوں. خدا کے واسطے، کسی انسان کو اس طرح جعلی ویڈیو بنا کر بدنام نہیں کیا جاتا، اس بکواس کو بند کریں.“
n2
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top