کم عمری میں ہی شادی شدہ ہونے کا اعزاز حاصل کرنے والی معروف پاکستانی اداکارائیں

18

کراچی(قدرت روزنامہ05فروري2017)ویسے تو کم عمری میں لڑکیوں کی شادی کو کافی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے تاہم پاکستان کی کچھ مشہور خواتین یا لڑکیاں ایسی بھی ہیں جو 18 سال کی عمر سے بھی پہلے رشتہ ازدواج میں بندھ ہوگئیں، پاکستان ٹیلی ویژن سے تعلق رکھنے والی ایسی اداکاراؤں میں ماہ نور بلوچ اور ماہرہ خان بھی شامل ہیں.

ماہ نور بلوچ

00

پاکستان ٹیلی ویژن کی مایہ ناز اور خوبصورت اداکارہ ماہ نور بلوچ کو کون نہیں جانتا، تقریباً 30 سال سے عوام میں پذیرائی حاصل کرنے والی دلکش شخصیت کی مالک ماہ نور کی شادی اس وقت ہوئی جب وہ صرف 15 سال کی تھیں، حامد صدیقی سے ان کا نکاح 1985ء میں ہوا تھا.

ماہرہ خان

001

بالی ووڈ کنگ خان کیساتھ رئیس میں مرکزی کردار ادا کرنیوالی اداکارہ ماہرہ خان بھی ایسی مشہور شخصیت ہیں جن کی شادی قومی شناختی کارڈ بننے سے قبل ہی ہوگئی تھی، پاکستانی ڈراموں میں دھوم مچانے والی ماہرہ 17 سال کی عمر میں علی عسکری کی 2007ء میں دلہن بن گئی تھیں، ان کے شوہر نے اظہار محبت کے ساتھ ساتھ شادی کی پیشکش بھی کردی تھی، دونوں کے درمیان 2015ء میں علیحدگی بھی ہوگئی تھی.

فاطمہ آفندی

002

نجی ٹی وی چینلز کے ڈراموں سے شہرت پانیوالی فاطمہ آفندی بھی ایسی ہی اداکارہ ہیں جو کم عمری میں ہی پیا گھر سدھار گئیں، اپنے ساتھی اداکار کنور ارسلان سے محبت ہوئی اور دونوں نے یک جان ہونے کا فیصلہ کرلیا، فاطمہ جب دلہن بنیں تو ان کی عمر 19 برس تھی.

سائرہ شہروز

003

معصوم چہرہ اور نازک اندام فنکارہ سائرہ یوسف اور شہروز کے درمیان بھی محبت کا رشتہ شادی کے بندھن تک جاپہنچا، سائرہ نے جب سرخ جوڑا پہنا تو وہ زندگی کی 22 بہاریں دیکھ چکی تھیں، مشہور و معروف فنکار گھرانے سے تعلق رکھنے والے بہروز سبزواری کی بہو بننے والی سائرہ بھی کئی ٹی وی ڈراموں میں کام کرچکی ہیں.

عائزہ خان

004

ایک اور مشہور فنکار جوڑا عائزہ خان اور دانش تیمور جب 2014ء میں زندگی بھر کے ساتھی بنے تو دلہنیا کی عمر 23 برس تھی، عائزہ بھی کئی ڈراموں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا چکی ہیں.

اریج فاطمہ

005

شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی ایک اور شخصیت اریج فاطمہ بھی 24 سال کی عمر میں دلہنیا بن کر پیا دیس سدھار گئی تھیں، وہ کئی ڈراموں کے ساتھ ساتھ کمرشلز میں بھی نظر آتی ہیں

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top