ایک دہائی سے زیادہ عرصے تک بالی وڈ میں کام کرنے کے بعد بھی کنگنا کوئی دوست نہیں بناسکیں اور اسی وجہ سے وہ اپنے آپ کو کامیاب کہتی ہیں

ممبئی (قدرت روزنامہ05فروري2017) انڈیا کی دو بار نیشنل ایوارڈ جیتنے والی اداکارہ کنگنا رناوت نے فلم ‘کوئین’ اور ‘تنو ویڈز منو’ سے بالی وڈ میں اپنی خاص جگہ بنائی ہے لیکن ایک دہائی سے زیادہ عرصے تک بالی وڈ میں کام کرنے کے بعد بھی کنگنا کوئی دوست نہیں بناسکیں اور اسی وجہ سے وہ اپنے آپ کو کامیاب کہتی ہیں.

کنگنا کا کہنا ہے ‘میں کامیاب ہوں کیونکہ یہاں میرا کوئی دوست نہیں ہے.

اگر آپ کے دوست کامیاب ہو جاتے ہیں یا صرف آپ کامیاب ہو جاتے ہو تو رشتے الجھ جاتے ہیں. کام پر جب انسانی جذبات غالب آ جاتے ہیں تو تلخی آجاتی ہے اور آپ درست فیصلہ نہیں کر پاتے.کنگنا نے کہا کہ ‘دوستی تک تو ٹھیک ہے لیکن فلم انڈسٹری میں محبت ہو جانا اور بھی برا ہے.’ اس لیے وہ کسی ڈائریکٹر، اداکار یا شریک آرٹسٹ کی دوست نہیں ہیں اور فلم انڈسٹری میں صرف کام کرتی ہے.

بالی وڈ میں اداکاراؤں کو اداکاروں کے مقابلے میں کم پیسے ملتے ہیں اور حالیہ دنوں اس کے متعلق بہت سی اداکاراؤں نے اپنی بات رکھی ہے. کنگنا کا کہنا ہے کہ انھوں نے باکس آفس پر اپنی اہمیت ثابت کی ہے لیکن ان کے مطابق اب بھی فلم انڈسٹری کے بہت سے لوگوں کی ذہنیت نہیں بدلی ہے.وہ کہتی ہیں: ‘بہت سے لوگ خواتین کے اہم کردار والی فلم بنا کر پیسے کمانا چاہتے ہیں لیکن خواتین کو پیسے نہیں دیتے. ہماری جدوجہد جاری ہے. اگر کچھ نہیں ہوا تو ہم خود اپنے لیے فلمیں بنائیں گے.حالیہ دنوں بالی وڈ سے ہالی وڈ جانے والے فنکاروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے لیکن کنگنا فی الحال بالی وڈ میں رہ کر اپنے ناظرین کے دل میں اپنے لیے مخصوص جگہ بنانے میں یقین رکھتی ہیں.

ان کے مطابق انڈیا سے جانے والا کوئی بھی ہندوستانی آرٹسٹ ہالی وڈ میں مہمان ہی ہوگا اور کوئی ہندوستانی کردار ہی ادا کرے گا. انہیں فخر ہے کی پرینکا چوپڑہ، عرفان خان اور دیپکا پاڈوکون ملک کا نام روشن کر رہے ہیں لیکن یہ گمان کر لینا کہ ان کے وہاں جانے سے بہت کچھ بدل جائے گا تو یہ خام خیالی ہے.وہ کہتی ہے کہ ‘جو اداکار کامیاب ہو جاتے ہیں وہ دوسرے فنکاروں کو آگے آنے نہیں دیتے لیکن یہ چلن صرف فلم انڈسٹری تک ہی محدود نہیں ہے. 90 کا دور فلم انڈسٹری کے لیے سب سے برا دور تھا جب انڈرورلڈ اور ڈان کا دبدبہ تھا لیکن اب بہترین دور ہے. فلم انڈسٹری ابھی عنفوان شباب میں ہے اور اسے اچھی فلموں سے مزید جوان کرنا ہے.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top