پاکستان کی معروف گلوکارہ رابی پیرزادہ بھی میدان میں آ گئیں

لاہور(قدرت روزنامہ04فروری2017)پاکستان کی معروف گلوکارہ رابی پیر زادہ بھی میدان میں آ گئیں اور انہوں نے بھی ایک ویڈیو جاری کر دی ہے جس میں انہوں نے نیلم منیر کی ویڈیو تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ اس دورا ن وہ ہاتھ میں ایک جیتا جاگتا خطرناک سانپ پکڑ کر بیٹھی ہیں . تفصیلات کے مطابق رابی پیر زادہ کا اپنی ویڈیو میں کہناتھا کہ سوشل میڈیا پر ہر چیپ چیز کو وائرل کر دیا جاتاہے ،لوگ غیر مناسب حرکتیں اس لیے کرتے ہیں کیونکہ سوشل میڈیا صارفین اسے وائرل کر دیتے ہیں ،اس چیز کا خیال رکھنا چاہیے .

رابی پیر زادہ نے سوشل میڈیا صارفین سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وہ لڑکیوں کی اس طر ح کی گندی چیزوں کو فالو مت کیا کریں .اسی دوران گفتگو کرتے ہوئے رابی پیر زدادہ کا کہناتھا کہ یہ سانپ ہے چھوٹا سا لیکن اس میں طاقت بڑی ہے یہ میرے کپڑوں پر لگے موتیوں کو کھانے کی کوشش کر رہاہے .

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top